اے آئی پر مبنی کسٹمز کلیئرنس ،رسک مینجمنٹ سسٹم کااجراء خوش آئند،نیا نظام میں شفافیت لائے گا،خادم حسین

منگل 8 جولائی 2025 17:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن خادم حسین نے مصنوعی ذہانت پر مبنی پہلے کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم کے اجراء کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نظام یقینی طور پر شفافیت کے فروغ ، انسانی مداخلت کوکم کرنے اور تجارتی سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گا جس سے درآمدی وبرآمدی عمل میں نمایاں بہتری ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی سسٹم کے نفاذ سے قبل اس کی استعداد کو جانچنے کےلئے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پراس کا جائزہ لینا اوراجراء کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ رسک مینجمنٹ سسٹم تجارتی سامان کی نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ مشین لرننگ کے ذریعے خودکار طور پر مسلسل بہتر ہوتا رہے گا جو خوش آئند پیشرفت ہے ۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہارکیا کہ نیا رسک مینجمنٹ سسٹم نظام میں شفافیت لائے گا، انسانی مداخلت کو کم کرے گا اور کاروباری برادری کیلئے سہولت فراہم کرے گا جس سے بدعنوانی کے تدارک میں مدد ملے گی۔