سمبڑیال میں كسانوں كی راہنمائی كیلئے لائیوسٹاک بیٹھک کا انعقاد جاری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر

منگل 8 جولائی 2025 17:09

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیواسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمبڑیال ڈاکٹر افضل نے کہا ہے کہ تحصیل بھر میں كسانوں كی راہنمائی كیلئے لائیواسٹاک بیٹھک کا انعقاد جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر کی طرح تحصیل سمبڑیال میں بھی لائیواسٹاک بیٹھک کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 9 جولائی کو سول ویٹرنری ہسپتال سمبڑیال کی زیر نگرانی گائوں چک چودہ اور 16 جولائی کو گائوں نشترآباد ،سول ویٹرنری ہسپتال کوٹ دینہ کی زیر نگرانی 15 جولائی کو گائوں ہدوکی میں،سول ویٹرنری ہسپتال کلووال کی زیر نگرانی 17 جولائی کو گائوں دتووالی ،سول ویٹرنری ہسپتال ندھیر کی زیر نگرانی 20 جولائی کو گائوں پنوں اٹاری،دھانانوالی سول ویٹرنری ڈسپنسری ڈاکٹرکی زیر نگرانی20 جولائی کو گائوں کورووال ،سول ویٹرنری ڈسپنسری ڈاکٹر کھرولیاں کی زیرنگرانی 21 جولائی کو گائوں دنیاپورکرولیاں اور سول ویٹرنری ڈسپنسری تاثیرنگر کی زیرنگرانی 10 جولائی کو تاثیرنگر اور 22 جولائی کوکوٹلی مغلاں میں لائیوسٹاک بیٹھک کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک بیٹھک میں فارمرز کو جانوروں کے بارے میں مثبت معلومات فراہم کی جائیں گی اور ان کی بیماریوں سے بچائوں بارے بتایا جائے گا۔