حکومت پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام قابل تحسین ہے،مدبر احمد خان

منگل 8 جولائی 2025 17:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) خاتم النبیین ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر مدبر احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام قابل تحسین ہے، اس سے صوبہ بھر میں صفائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں بھی سرگودھا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے بعد سے شہر بھر میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جو نمائندے مقرر کیے گئے ہیں وہ مین شاہراہوں کے علاوہ گرد و نواح کی کالونیوں میں جا کر خود جائزہ لیں اور دیکھیں کہ وہاں پر صفائی کی کیا صورتحال ہے تاکہ اس کے اثرات صحیح معنوں میں عوام تک پہنچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :