ڈیرہ اسماعیل خان ،ایس پی پہاڑپور کا بنوں ریجن سے متصل تھانہ جات و چیک پوسٹوں کا دورہ،تھانوں کی بلڈنگ کا معائنہ

منگل 8 جولائی 2025 17:38

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) ایس پی پہاڑپور نےبنوں ریجن سے متصلہ تھانہ جات و چوکیات کا دورہ کیا ، انہوں نےتھانوں کی بلڈنگ کا معائنہ کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایت پر ایس پی پہاڑپور سید اسد علی شاہ نے بنوں ریجن سے متصلہ تھانہ جات و چوکیات کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ یارک شیخ محمد بلال کے ہمراہ تھانہ کی بلڈنگ کا معائنہ کیا جبکہ کوت،میس،مورچہ جات اور رجسٹرات کو چیک کیا ،تھانہ گلوٹی میں ایس ایچ او اسرار حسین بلوچ نے تھانہ میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات بارے بریف کیا جبکہ بعد ازاں تھانہ گلوٹی کی چیک پوسٹ چنڈہ کا بھی معائنہ کیا اور جوانوں سے ملاقاتیں کی۔

ایس پی پہاڑپور نے جوانوں کو چیکنگ کے عمل میں بہتری لانے اور عوام سے اپنے رویہ مثبت رکھنے کی ہدایت کی۔\378

متعلقہ عنوان :