
میں حکمراں یا اپوزیشن جماعتوں کی سیاست کا حصہ بنا نہیں چاہتی ، میری سیاست کا مرکزعوام ہے ،ریحام خان
منگل 8 جولائی 2025 17:49

(جاری ہے)
ریحام خان نے کہا کہ مجھے کراچی کی تاجر برادری سے مل کر خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کراچی میں کئی دورے کرچکی ہوں، کراچی مہمان نوازی کرنے والوں کا شہر ہے، شہرکے باسی جب مجھے ملتے ہیں تو شہر قائد کے مسائل سے آگاہ کرتے ہیں۔
ریحام خان نے کہا کہ کراچی میں ایک بڑے حصہ پر متوسط طبقہ رہائش پذیر ہے، ان کے اپنے مسائل ہیں، شہر میں انفراسٹرکچر اور دیگر بنیادی مسائل ہیں۔کراچی کے لوگ سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود شہر ترقی نہیں کررہا ہے۔ریحام خان نے کہا کہ میں برنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے آواز اٹھائوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کٹی پہاڑی ہو یا لیاقت آباد یا کوئی بھی علاقہ لیکن اس شہر کے کئی علاقوں کے مسائل بہت ہیں۔کراچی پورٹ سٹی ہے۔اس شہر کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میری سیاسی حدود ہے اور میں کسی مخصوص نشست پر آنا نہیں چاہتی ، میں عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔ریحام خان نے کہا کہ اگر ٹیکس لیا جائے تو کراچی پر توجہ دی جائے۔عشائیہ سے تاجر رہنمائوں حکیم شاہ، آصف گلفام اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملتان اور خانیوال سمیت کئی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ
-
تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب؛ پنجاب میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ تک جا پہنچی
-
عراق میں ٹک ٹاکر کے شوق نے 2 پاکستانی قتل کر ڈالے
-
مریم نواز کشتیوں میں ٹک ٹاک بنانے کی بجائے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائی کریں
-
کئی دہائیوں بعد سیلاب کی اتنی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا
-
راوی علاقے کو سیلاب سے محفوظ بنانا، سڑکیں، جھیل بیراج بنانا روڈا کی ذمہ داری تھی
-
پارک ویوبنانے کیلئے ہم نے پچھلی اور موجودہ حکومت سے کوئی مدد نہیں لی
-
بڑے بلڈرز اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے حکومتوں میں شامل ہو کر سرکاری زمینوں پر قبضے کرتے ہیں
-
حکومتوں نے دریاؤں کی گزرگاہوں پر ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو این اوسی جاری کرکے جرم کیا
-
پارک ویو میں میرے والدین کی قبریں ہیں
-
پارک ویو 2006 میں بنی تھی تب اس کا نام ریور ایج تھا اور اس کے مالکان کوئی اور تھے
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اقدامات سے پوری دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.