ومبلڈن ٹینس،روس کی میرا آندریوا کا بڑا خواب پورا ہوگیا

منگل 8 جولائی 2025 17:58

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)ومبلڈن گرینڈ سلیم ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی میرا آندریوا کا خواب پورا ہو گیا۔روس کی 18 سالہ ٹینس اسٹار میرا آندریوا کی ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر کو دیکھنے کی خواہش تھی۔پری کوارٹر فائنل میں راجر فیڈرر نے میرا آندریو کا میچ دیکھا، میچ دیکھنے کے لیے رائل باکس میں راجر فیڈرر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میرا آندریوا نے کہا کہ میں نے بہت کوشش کی کہ میں رائل باکس میں نہ دیکھوں کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ اگر رائل باکس میں دیکھا تو میرا فوکس کھو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ راجر فیڈرر نے میرا میچ دیکھا۔میرا آندریوا نے کہا کہ خواب تھا کہ زندگی میں راجرفیڈرر کو دیکھوں جب دیکھا تو نروس ہوگئی۔واضح رہے کہ میرا آندریوا نے پہلی مرتبہ سینٹر کورٹ پر ومبلڈن ڈبیو کیا اور وہ 2007ء کے بعد ومبلڈن کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔

متعلقہ عنوان :