Live Updates

کمشنر لاہورکا نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

منگل 8 جولائی 2025 18:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) کمشنر لاہور زید بن مقصود نے نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے کینٹ اور گلبرگ کے علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب آپریشنز کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی اور بتایا کہ سورنگ پوائنٹس سمیت تمام علاقوں میں نکاسی آب آپریشن جاری ہے اور ٹیمیں متحرک ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں کی مکمل کلیرنس کیلئے شیڈول کے مطابق علمدرآمد کیا جائے۔شہریوں کی اطلاعات و شکایات پر فوری ردعمل دیا جائے اور تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو مکمل استعداد پر چلایا جائے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری بارش میں بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں اور احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں،شہریوں کی سہولت حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے،اس سلسلے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ قبل ازیں کمشنر لاہور زید بن مقصو نے واسا ہیڈ آفس میں قائم مون سون کنٹرول روم کا دورہ کیا اور رین مانیٹرنگ ڈیش بورڈ، لائیو انڈر پاسز کیمرہ مانیٹرنگ اور ڈسپوزل اسٹیشن مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :