چیف ایگزیکٹو آفیسربی ڈبلیو ایم سی محمد نعیم اختر کا بہاولپور صدر، خیرپور ٹامیوالی اور حاصل پور کا دورہ

منگل 8 جولائی 2025 20:19

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد نعیم اختر نے ”ستھرا پنجاب پروگرام“کے تحت صفائی و ستھرائی کی خدمات کا جائزہ لینے کیلئے بہاولپور صدر، خیرپور ٹامیوالی اور حاصل پور کا دورہ کیا۔انہوں نے بہاول پور صدر کے علاقوں ڈیرہ بکھا، تارا گڑھ، عباس نگر، لال سوہانرا جبکہ خیرپور ٹامیوالی میں محلہ وڈیرہ، محلہ قاریاں والا سمیت حاصل پور میں گلبرگ کالونی، مرکزی بازار اور تحصیل آفس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اندرون علاقوں میں شہریوں سے ملاقات کی اور ان کی آراء اور شکایات سنیں۔ انہوں نے نجی کنٹریکٹرزسے کہا کہ صفائی کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے کیونکہ صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔سی ای او نے کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ صفائی مہم کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے اور عوامی شکایات کے ازالے کو فوری ممکن بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :