دفتر خزانہ بہاول پور کے سینئرآڈیٹر غلام حُر مگسی کی والدہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس

منگل 8 جولائی 2025 20:19

بھاولپورر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) دفتر خزانہ بہاول پور کے سینئرآڈیٹرغلام حُر مگسیڈی اے-1کی والدہ ماجدہ مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر وہاڑی میں اد ا کر دی گئی۔ جس میں محکمہ خزانہ پنجاب کے افسران و ملازمین،عزیز واقارب اور علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کے جسدخاکی کوان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک تعزیتی اجلاس دفتر تعلقات عامہ بہاول پورمیں منعقدہوا جس میں سینئر آڈیٹر غلام حر مگسی سے اظہار تعزیت، ان کی والدہ ماجدہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی گئی۔ اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ پبلک ریلیشنز کے اسسٹنٹ(ایڈمن) فضل محمودسمیت محمدسلیم حسین،زین محمود،ریاض حسین، عرفان علی، سید محمد معاذ اور راشد مظہر سمیت کاشف نویدخاکوانی اور حبیب الرحمن شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :