عراق میں میتھین گیس سے 12 ترک فوجی جاں بحق

جاں بحق فوجی اپنے ایک ساتھی کی باقیات کی تلاش میں عراق میں غار میں داخل ہوئے تھے ،رپورٹ

منگل 8 جولائی 2025 21:32

عراق میں میتھین گیس سے 12 ترک فوجی جاں بحق
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)ترک فوجی شمالی عراق ایک غار میں اپنے ساتھی کی باقیات کی تلاش کے لیے گئے تھے جہاں وہ میتھین گیس کے اخراج کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزارتِ دفاع نے کہاکہ شمالی عراق میں 12 ترک فوجی میتھین (سوئی)گیس سے متاثر ہوکر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے ترک فوجی 2022 میں اپنے ایک ساتھی کی باقیات کی تلاش میں شمالی عراق میں غار میں داخل ہوئے تھے جو کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجووں سے لڑائی کے دوران شہید ہوا تھا۔

ترک وزیرِ داخلہ علی یار لیکیا نے اپنے ایکس اکاونٹ پر اس حوالے سے بتایا کہ بچ جانے والے 7 فوجیوں کی حالت بھی ابھی واضح نہیں ہے تاہم میں امید کرتا ہوں وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی فوجیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق فوجیوں کے خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔