صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چوہدری جاوید اقبال کی ایوان صدر زشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات

منگل 8 جولائی 2025 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر سابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو میرپور کے عوام کے مسائل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال کو بتایا کہ میرپور کے عوام کے مسائل حل کرانے کے لئے میں خود ذاتی طور پر دلچسپی لوں گا اور میرپور کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھی جائے گی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔