اے سی چمن امتیاز علی بلوچ کی زیر نگرانی لیویز فورس کا شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے گشت ،ناکوں کا سلسلہ جاری

منگل 8 جولائی 2025 23:46

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) اے سی چمن امتیاز علی بلوچ کی زیر نگرانی لیویز فورس کا شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات اے سی چمن امتیاز بلوچ، دفعدار محمد شفیق نے لیویز فورس کے ہمراہ شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں ناکوں چوکیوں اور رابطہ سڑکوں پر ناکے لگا کر سنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سواروں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں مشکوک افراد سے تفتیش اور جامع تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا اس موقع پر اے سی چمن نے تمام عوام سے اپیل کی کہ امن وامان کو برقرار رکھنے کیلے ناکہ جات کے دوران گشت لیویز فورس کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے لیویز فورس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے یلئے 24 گھنٹے گشت کے دوران جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر پر کھڑی نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ عوام الناس لیویز فورس کی تفتیش سے دل برداشتہ نہ ہوں کیونکہ انتظامیہ یہ تمام اقدامات عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اٹھا رہی ہیں۔