حیدرآباد،مختلف اداروں میں بدعنوانی اور کرپشن کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز

منگل 8 جولائی 2025 20:00

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)حیدرآباد میں مختلف اداروں میں بدعنوانی اور کرپشن کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔نیب کے مطابق ایس بی سی اے، چیف میونسپل کمشنر، واسا اور میونسپل کمشنر قاسم آباد کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس بی سی اے کی جانب سے رہائشی و کمرشل اسکیمز کو جاری این او سیز کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کی آمدن، اخراجات اور حکومتی فنڈز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔نیب نوٹس کے مطابق ٹی ایم سی قاسم آباد میں بھرتیوں اور فنڈز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔نیب نے تمام محکموں کے افسران کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :