وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے گلیشیرز پگھلنے کے نتیجے میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کے احکامات

منگل 8 جولائی 2025 21:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گرمی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے گلیشیرز پگھلنے کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں سیلاب اور دریاؤں کی سطح میں اضافہ کی وجہ سے درپیش سیلابی صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (جی ڈی ایم اے)، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کے احکامات دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ آفیسران کو سیلابی صورتحال اور دریاؤں کے پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے بچاؤ کیلئے بروقت اقدامات کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت ریسکیو اور بحالی کے عمل کو شروع کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔