ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیر صدارت ضلعی ڈینگی روک تھام و ردعمل کمیٹی کا اجلاس منعقد

بدھ 9 جولائی 2025 11:45

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ عثمان علی کی زیر صدارت ضلعی ڈینگی روک تھام و ردعمل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں بشمول صحت، ٹی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، تعلیم، سماجی بہبود، ماہی پروری اور زراعت کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ضلع مانسہرہ میں ڈینگی سے بچاؤ، بروقت اقدامات اور محکموں کے درمیان رابطے کو موثر بنانا تھا۔ عوام سے گزارش کی گئی کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

متعلقہ عنوان :