اسرائیل کیخلاف مزید اقدامات کریں گے، برطانوی وزیرخارجہ

غزہ کی ناقابل برداشت صورتحال جاری رہی تواقدامات پر مجبورہونگے،خطاب

بدھ 9 جولائی 2025 14:32

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ غزہ کی بدترین انسانی صورتحال فوری بہتر نہ ہوئی تو برطانیہ اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرے گا۔

(جاری ہے)

برطانوی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب میں وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ اب غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ غزہ کی ناقابل برداشت صورتحال جاری رہی تو حکومت، اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔