ٹیکساس کے سیلاب میں 111 افراد ہلاک، 161 لاپتا

ٹرمپ نے وفاقی ایمرجنسی کا اعلان کردیا، کل متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

بدھ 9 جولائی 2025 14:32

ٹیکساس کے سیلاب میں 111 افراد ہلاک، 161 لاپتا
ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے اموات کی تعداد 111ہوگئی، 161افراد تاحال لاپتا، اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

گورنر گریگ ایبٹ کا کہنا تھاکہ کیر کاونٹی میں سب سے زیادہ 94 افراد ہلاک ہوئے، لاپتا افراد میں کیمپ مسٹک کی 5 لڑکیاں اور ایک کونسلر شامل ہے۔علاوہ ازیں صدر ٹرمپ نے وفاقی ایمرجنسی کا اعلان کردیا، وہ متاثرہ علاقوں کا جمعہ کو دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :