Live Updates

ہمارے ہاں ڈرامہ انڈسٹری بہت غیر پیشہ ورانہ طریقے سے چلتی ہے،مہرین جبار

بدھ 9 جولائی 2025 15:01

ہمارے ہاں ڈرامہ انڈسٹری بہت غیر پیشہ ورانہ طریقے سے چلتی ہے،مہرین جبار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)پاکستانی ڈرامہ اور فلمی دنیا کی معروف ہدایتکارہ مہرین جبار نے حالیہ انٹرویو میں ڈرامہ انڈسٹری میں ادائیگیوں کی مشکلات اور غیر پیشہ ورانہ رویوں پر کھل کر بات کی ہے۔مہرین جبار کئی معروف اور معیاری ڈرامے ڈائریکٹ کر چکی ہیں اور اپنے حساس اور حقیقت پسندانہ موضوعات کے لیے جانی جاتی ہیں۔

ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ڈرامہ انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے، لیکن بدقسمتی سے یہ اب بھی بہت غیر پیشہ ورانہ طریقے سے چلتی ہے، خاص طور پر جب بات ادائیگیوں کی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں بھی بہت سے مسائل ہیں، مگر وہاں کم از کم وقت پر ادائیگیاں ہو جاتی ہیں، پاکستان میں تقریبا ہر پروڈکشن ہائوس ادائیگیاں تاخیر سے کرتا ہے، زیادہ تر آپ کو بار بار فون کر کے پیسے مانگنے پڑتے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے آپ فقیر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مہرین نے انکشاف کیا کہ اداکار، ہدایتکار، کیمرہ مین اور ٹیکنیکل اسٹاف سب ہی اس مسئلے سے متاثر ہیں، اسپاٹ بوائز اور ٹیکنیکل ٹیمز کی تنخواہیں بھی انتہائی کم ہیں، پروڈکشن ہائوسز نے پیسہ بچانے کا فن سیکھ لیا ہے اور اسی بنیاد پر کم بجٹ میں کام کروایا جاتا ہے، انڈسٹری میں یہ استحصال کا چکر کب اور کیسے ختم ہوگا، اس بارے میں میں خود بھی لاعلم ہوں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات