اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 240.915 کلو گرام منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

بدھ 9 جولائی 2025 15:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں ایک کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 240.915 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلبرگ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں پرتگال بھیجے جانے والے پارسل میں موجود ٹینس بالز میں چھپائی گئی 365 گرام آئس برآمد کر لی۔

داتا دربار لاہور کے قریب گاڑی سے 2 کلو آئس اور 150 گرام ویڈ برآمد کرکے 2 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔وزیرآباد روڈ پر سمبڑیال کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔گوادر کے غیر آباد علاقے میر جٹ میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 234.8 کلو چرس برآمد کر لی اورگرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔