فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت نجی کالج کے طلبہ کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ

بدھ 9 جولائی 2025 16:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت شاداب لاء کالج کے طلبہ نے ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ کر کے ڈی پی او سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت طلبہ نے پولیس خدمت مرکز، پولیس تحفظ مرکز، میثاق سینٹر، پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول اور سیف سٹی کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ فرینڈز آف پولیس پروگرام عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی کا ایک اہم قدم ہے۔ اس پروگرام کا مقصد پولیس کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنا اور عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔ یہ پروگرام پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو کم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :