پتوکی،چونیاں ،قصور بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان

عملہ کی کمی کیساتھ ساتھ ادویات بھی دستیاب تک نہیں مریض اذیت میں مبتلا

بدھ 9 جولائی 2025 16:51

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء) پتوکی،چونیاں ،قصور بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان عملہ کی کمی کیساتھ ساتھ ادویات بھی دستیاب تک نہیں مریض اذیت میں مبتلا چیف ایگزیگٹیو آفیسر ہیلتھ قصورنے خاموشی اختیار کرلی شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری طور پر نوٹس اور وزٹ کرنے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

سانحہ پاکپتن کے بعد بھی انتظامیہ قصور کو ہوش نہ آیا پتوکی،چونیاں،قصور بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کہیں ڈاکٹر موجود نہیں تو کہیں ادویات دستیاب نہیں صرف انتظامیہ اور سی ای او ہیلتھ قصور فوٹو سیشن کا سہارا لیکر وقت ٹپکائو پالیسی پر عمل پیرا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا مریض جگہ جگہ خوار ہونے پر مجبور ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنر بھی ڈی سی قصور کو سب اچھا کی رپورٹ کرنے میں مصروف ہیں شہریوں نوید بھٹی سمیت دیگر نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے اور ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں ۔

اور نااہلی برتنے والے ضلعی افسران ہیلتھ سمیت دیگر کیخلاف قانونی محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ۔