
قومی قوانین و بین الاقوامی ماحولیاتی معیار پر عملدرآمد وقت کی ضرورت ، عالمی سطح پر پائیدار سپلائی چین پر زور بڑھ رہا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان اظہر
بدھ 9 جولائی 2025 17:06
(جاری ہے)
اس موقع پر حاضر خان سینئر وائس چیئرمین پی ایچ ایم اے فیصل آباد نے ایسوسی ایشن کا مختصر تعارف کروایا اور کہا کہ اگر ای پی اے کو کسی ممبر فیکٹری سے متعلق کوئی شکایت ہو تو براہ راست کارروائی کرنے سے پہلے ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فیکٹری سیل ہونے کی صورت میں ایکسپورٹ آرڈرز تاخیر کا شکار ہوتے ہیں جس سے نہ صرف آرڈرز منسوخ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے بلکہ ملکی زرمبادلہ کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے مکمل یقین دہانی کرائی کہ پی ایچ ایم اے کے تمام ممبران ماحولیاتی تحفظ سے متعلق قوانین اور ضوابط پر مکمل عمل کریں گے۔میاں کاشف ضیا، سابق چیئرمین پی ایچ ایم اے نے کہا کہ محکمہ ماحولیات، وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق قابل تعریف اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ اور صنعتی ترقی میں توازن وقت کی اہم ضرورت ہے، محکمہ ماحولیات کا تعاون خوش آئند ہے اور اس سے صنعتکاروں میں اعتماد پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے ادارے کے مثبت رویے کو سراہا اور تعاون کے تسلسل کی اُمید ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ سموگ کے متوقع دنوں میں بھی اسی ہم آہنگی سے کام جاری رکھا جائے گا،پی ایچ ایم اے ماحولیاتی تحفظ کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔ ایسوسی ایشن ای پی اے کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی تاکہ مسائل باہمی مشاورت سے حل ہوں، ہمارا مقصد ایک ماحول دوست اور پائیدار صنعتی نظام کا قیام ہے۔ سوال و جواب کی نشست میں افتخار باجوہ (باجوہ انڈسٹریز) اور محمد شعیب (ایم اے پراسیسنگ)نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر حاضر خان نے معزز مہمان عثمان اظہر کوپی ایچ ایم اے کی اعزازی شیلڈ پیش کی۔مزید تجارتی خبریں
-
اوگرا نے جولائی کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی
-
کراچی‘ چینی کے ہول سیل ریٹ میں مزید 2 روپے کا اضافہ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
-
جاپانی کار ساز کمپنی نسان کا 2027 کے اختتام تک اوپاما پلانٹ میں گاڑیوں کی پیداوار بند کر نے کا اعلان
-
برائلر گوشت کی قیمت میں13روپے کلو اضافہ ،فارمی انڈے بھی مہنگے
-
سونے کی قیمت میں معمولی رد و بدل، چاندی کی قیمت بھی برقرار
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ ساز بلندی، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے اضافہ ریکارڈ
-
لاہور چیمبر کے تاجرکنونشن میں تاجروں کی بھرپور شرکت، صدر لاہور چیمبر کا حکومتی پیشکش پر مشروط مذاکرات کا اعلان
-
برائلرگوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.