
متحدہ عرب امارات کی 17 سالہ کوہ پیما فاطمہ عبدالرحمن العوادی نے یورپ کی بلند ترین چوٹی سر کرلی
بدھ 9 جولائی 2025 17:06
(جاری ہے)
فاطمہ نے اپنی یہ تاریخی کامیابی متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور ام الامارات، شیخہ فاطمہ بنت مبارک کے نام معنون کی، جنہوں نے ہمیشہ نوجوانوں اور خواتین کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی قیادت کی غیر متزلزل سرپرستی کے بغیر ممکن نہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارنامہ اُنہی رہنماؤں کی بدولت ممکن ہوا جنہوں نے ہمیں سکھایا کہ کوئی خواب ناممکن نہیں ہوتا۔فاطمہ العوضی نوجوان اماراتیوں کے خواب، حوصلے اور قیادت کی علامت بن کر ابھری ہیں۔ وہ نہ صرف ایڈونچر کی شوقین ہیں بلکہ رضاکارانہ سرگرمیوں میں بھی فعال کردار ادا کرتی ہیں، اور مستقبل میں ماحولیاتی تحفظ اور انسانی فلاح کے منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا یہ مشن محض ذاتی کامیابی نہیں، بلکہ ایک پیغام ہے کہ اماراتی اور عرب نوجوان، بالخصوص لڑکیاں، قیادت کرنے، دنیا کو دریافت کرنے اور مثبت تبدیلی لانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔اختتام پر انہوں نے اپنے اہل خانہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انداز میں کہاکہ میری والدہ ڈاکٹر امل القبیسی میری طاقت اور سہارا ہیں، اور میرے مرحوم والد عبدالرحمن العوضی کی رہنمائی نے مجھے سکھایا کہ ہمت اور حوصلے کے ساتھ آسمان بھی سر کیا جا سکتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک نے اپنے سابق انجینئر پرمقدمہ کردیا، گروک کے راز چرا کر حریف کمپنی کو دینے کا الزام
-
سعودی عرب میں بارشوں نے قیامت ڈھا دی، کئی گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں
-
امریکہ نے غیرملکی شہریوں کیلئے 250 ڈالر کی نئی ویزہ فیس عائد کردی
-
کویت میں ورک پرمٹ میں جعلسازی کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا
-
مودی کے روئیے سے ٹرمپ مشتعل، پاکستان امریکا کا پسندیدہ ملک بن گیا
-
ایران یورینیم افزودگی پرخدشات دورکرے، برطانیہ، جرمنی، فرانس
-
عمان کا غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے گولڈن ریزیڈنسی کا اعلان
-
بھارت، کارڈئیک سرجن دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
-
تھائی عدالت نے فون کال لیک ہونے پروزیراعظم کو برطرف کردیا
-
امریکی کورٹ نے ٹرمپ کے زیادہ ترٹیرف کو غیرقانونی قرار دے دیا
-
اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کی ایڈٹ شدہ تصاویر وائرل، ردعمل سامنے آگیا
-
جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نئی کمانڈو بٹالینز بنانے میں مصروف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.