بچوں کی حوالگی کا کیس ،سندھ ہائی کورٹ کا پولیس کو دونوں بچوں کو 7روز می عدالت میں پیش کرنے کا حکم

بدھ 9 جولائی 2025 17:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء) سندھ ہائی کورٹ نے میں 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست پر 7 روز میں ایس ایچ او شاہراہ نور جہاں کو دونوں بچوں کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔سندھ ہائیکورٹ میں 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے موقف دیا کہ درخواستگزار مسمات نگینہ نے محمد شاہد سے 2017 میں شادی کی تھی۔

2023 میں محمد شاہد نے مسمات نگینہ کو گھر سے نکال دیا تھا۔

(جاری ہے)

2023 سے محمد شاہد ڈھائی سالہ عبد الصمد اور 4 سالہ بیٹی جویریہ کو لے کر غائب ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو درخواست گزار کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ بچے واپس کیئے جائیں۔ عدالت نے 7 روز میں ایس ایچ او شاہراہ نور جہاں کو دونوں بچوں کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارلس دیئے کہ 7 روز میں خاتون کے سابق شوہر اور بچوں کو عدالت میں پیش کریں۔ اگر بچوں کو عدالت میں پیش نا کیا گیا تو پولیس افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔