
ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغرکا جناح اسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل
پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے تک موت کی وجہ محفوظ کرلی گئی ،ابتدائی تحقیقات میں منشیات استعمال کرنے کا انکشاف
بدھ 9 جولائی 2025 17:22

(جاری ہے)
پولیس کو حمیرا اصغر کے 2 موبائل فونز ملے ہیں جن سے ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے فارنزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں حمیرا اصغرنے اپنے موبائل فون سے آخری کال اکتوبر2024 میں کی تھی اس کے بعد سے ان کے موبائل فون سے کوئی کال نہیں کی گئی۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ممکن ہو کہ حمیرا تیسرا موبائل فون بھی استعمال کرتی ہوں اوریہ بھی ممکن ہو سکتا ہے کہ وہ اس تیسرے موبائل سے کسی سے رابطے میں ہو، واقعے کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ ماہرین کی رائے اور رپورٹس آنے کے بعد کیس کی سمت کا تعین ہوسکے گا۔انہوں نے بتایا کہ حمیرا جس فلیٹ میں رہائش پذیر تھی اس فلیٹ کی مکمل سرچنگ نہیں کی گئی ہے عدالتی بیلف کا کہنا تھا کہ پہلے واقعے سے متعلق عدالت میں رپورٹ پیش کردے اس کے بعد کل فلیٹ کو ڈی سیل کرکے دوبارہ مکمل سرچنگ کی جائے گی۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم میں مشکوک چیزسامنے آنے پرکوشش کی جائے گی کہ مقدمہ اہلخانہ کی مدعیت میں درج ہو۔ اداکارہ کے والد کراچی آنے اور لاش وصول کرنے سے انکار کر چکے ہیں تاہم کوشش کی جارہی ہے کہ وہ آجائیں لیکن اگر اہلخانہ نے انکارکیا تو پولیس سرکاری مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ شوبزانڈسٹری اور حیمرا کی کسی دوست نے بھی پولیس سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا، پڑوسیوں نے بھی حمیرا کو آخری مرتبہ آتے جاتے نہیں دیکھا سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی چیک کی گئی ہیں لیکن پولیس کو کوئی ایسی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں ملی جس میں انہیں آتے جاتے دیکھا گیا ہو یا پھر کسی کو ان کے فلیٹ میں آتے دیکھا گیا ہو۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے مختلف پہلووں پر تفتیش کی جا رہی ہے اورتفتیش میں کوئی بھی پیش رفت سامنے آتی ہے تواس کا آگاہ کیا جائے گا۔ادھر حمیرا اصغر کی موت کی گتھی سلجھانے کیلئے پولیس کی تحقیقات جاری ہے، فلیٹ سے ملنے والی ماڈل کی لاش کئی دن پرانی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ حمیرا منشیات کا استعمال بھی کرتی تھی تاہم اداکارہ کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، حتمی رپورٹ پر حقائق سامنے آئیں گے۔علاقہ مکینوں نے بتایا ماڈل دوہزاراٹھارہ سے کرائے کیفلیٹ میں تنہا رہتی تھیں اور ایک سال سے کرایہ نہ دینے پرمالک مکان نیکیس کیا ہواتھا۔حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ ابتدائی طور پر طبعی معلوم ہوتا ہے، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد پتا چلے گا جبکہ فلیٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کمرے سے موبائل فون اور حمیرا اصغر علی کی تصاویر والا میگزین ملا، موبائل سم حمیرا اصغر کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ حمیرا مصورہ بھی تھیں؛ والد کی بنائی گئی تصویر وائرل
-
حمیرا اصغر کی موت، پراسرارحالات، قتل کا شبہ، جعلی شکایت اورخاندان میں اختلافات معاملہ مزید الجھ گیا، موت کئی سوالات چھوڑ گئی
-
شادی سے ڈرتی ہوں ، پرماں بننا چاہتی ہوں، شروتی ہاسن
-
فلم اسٹار مصطفی قریشی کی اہلیہ بلبل مہران روبینہ قریشی کی تیسری برسی ہفتہ کو منائی گئی
-
اداکار البیلا کی21ویں برسی17جولائی کو منائی جائے گی
-
مصورہ نیمل خاور کی ڈراما انڈسٹری میں واپسی،مداح پرچوش ہوگئے
-
موجودہ دوراداکاری نہیں دکھاوے کا ہے، توقیر ناصر کی شوبز انڈسٹری پر تنقید
-
کراچی،فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپرد خاک
-
حمیرا اصغر کی موت کا مقدمہ درج کروانے کیلئے شہری کی عدالت میں درخواست دائر
-
بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف فیشن ڈیزائنر نجیبہ بی جی کی رہائش گاہ پر سالانہ مجلس عزا کا اہتمام
-
اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغرکی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی ، مقامی قبرستان میں تدفین
-
سوشل میڈیا پرحمیرا اصغر کی 5 فروری 2025میں گمشدگی کی پوسٹ سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.