شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا نے یونیورسٹی میں لیول 7 کی کوالیفیکیشن کے لیے اجازت نامہ حاصل کر لیا

بدھ 9 جولائی 2025 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستانکی منظوری کے ساتھ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا نے یونیورسٹی میں لیول 7 کی کوالیفیکیشن کے لیے اجازت نامہ حاصل کر لیا ہے تعلیمی اور قانونی ماہرین مذکورہ قدم کو ایک سنگ میل قرار دے رہے ہیں ۔ اس سے قبل پہلے شہید ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی 2015 سے قانون میں ایل ایل ایم (LLM) اور پی ایچ ڈی (PhD) پروگرامز پیش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ وائس چانسلر، پروفیسر مجیب الدین صحرائی کی قیادت میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اس لیول 7 کی اہلیت کے لیے یونیورسٹی کو NOC ایک خوش آئند بات ہے۔ یونیورسٹی اس سے قبل پہلے ہی لیول 8 کا اجازت نامہ بھی حاصل کر چکا ہے جو کہ مینجمنٹ سائنسز میں پی ایچ ڈی ہے۔ یونیورسٹی کے یہ اقدام طلبا کو مزید تعلیمی راستے، جیسے کہ ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی، یا مینجمنٹ سائنس اور خصوصی شعبوں میں پیشہ ورانہ کرداروں کو آگے بڑھانے کے قابل بنائے گی۔ پبلک سیکٹر یونیورسٹی کی طرف سے یہ کامیابی مستحق نوجوانوں کے لیے اعلی انتظامی عہدوں پر پہنچنے اور کم لاگت فیسوں پر اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع پیدا کرے گی۔