مری میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری

بدھ 9 جولائی 2025 17:56

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مری آغاظہیرعباس شیرازی کے حکم پر مری میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری،گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مری فیصل احمد کی نگرانی میں مری ایکسپریس وے لوئر ٹوپہ اور باڑیاں روڈ پر غیر قانونی تعمیرات اورتجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا کئی غیر قانونی عمارات کے متعدد حصوں کومسمارکیاگیا جبکہ کئی کھوکھے بھی گرادئیے گئے،آپریشن میں میونسپل آفیسرپلاننگ سمیع اللہ نیازی، انفورسمنٹ انسپکٹر، ڈی مالشنگ سکواڈ سٹاف نے حصہ لیا، ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مری میں بغیر نقشہ جات عمارتوں اور تجاوزات کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رہے گا اوراس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔