ضلع مہمند میں ثقافت کا جشن: سہ روزہ مشاعرہ اور کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد

بدھ 9 جولائی 2025 18:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) ضلعی انتظامیہ مہمند اور ضلعی سپورٹس آفس مہمند کی نگرانی میں ریجنل سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے ضلع مہمند میں پہلی بار شاندار اور رنگا رنگ ثقافتی جشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد علاقے کی مقامی ثقافت اور ادب کو فروغ دینا تھا۔دو روزہ مشاعرے میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے معروف اور ابھرتے ہوئے شعراء نے شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔

مشاعرے میں مقامی زبانوں، روایات اور ثقافتی اقدار کو موضوع بناتے ہوئے شعراء نے معاشرتی پہلوو?ں کو اجاگر کیا۔ مقامی شاعروں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ سرکاری سرپرستی میں ادبی و ثقافتی مشاعرے منعقد ہو رہے ہیںجو ایک خوش ا?ئند قدم ہے جس سے نہ صرف نوجوان نسل کو اپنی زبان اور ادب سے جوڑنے کا موقع ملے گا بلکہ ثقافتی شناخت کو بھی تقویت ملے گی۔

(جاری ہے)

مشاعرے سے قبل ریجنل سپورٹس آفس کے تعاون سے ضلع میں کبڈی ٹورنامنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں مقامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ روایتی کھیلوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی ایک کوشش تھا جسے عوامی سطح پر سراہا گیا۔کھیلوں اور ادب جیسے مثبت اور تعمیری سرگرمیوں نے ضلع مہمند میں ثقافتی بحالی کے عمل کو تقویت دی ہے۔ عوامی شرکت اور حکومتی اداروں کی دلچسپی سے یہ واضح ہے کہ قبائلی اضلاع میں ثقافتی سرگرمیاں ایک نئی جہت اختیار کر رہی ہیں۔

ضلعی سپورٹس افسر مہمند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع مہمند میں ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے تاکہ نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں اور مقامی روایات کو محفوظ رکھا جا سکے۔عوام نے ان تقریبات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے مزید پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے، تقریبات نے جہاں مقامی ٹیلنٹ کو ابھرنے کا موقع دیا، وہیں عوام کو تفریح کے مواقع بھی میسر آئے۔

ضلع مہمند میں سہ روزہ مشاعرہ اور کبڈی ٹورنامنٹ حکومت کی اس کوشش کا حصہ ہیں جس کا مقصد ثقافتی ورثے کو محفوظ اور فروغ دینا ہے۔ ان سرگرمیوں سے نہ صرف ثقافت کی آبیاری ہو رہی ہے بلکہ نوجوانوں کو اپنی شناخت سے جوڑنے کا ایک پائیدار راستہ بھی میسر آ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :