دہلی چوک میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کا پیدل چلنا محال

بدھ 9 جولائی 2025 20:45

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) صدر بازار اوردہلی چوک کمالیہ میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کا پیدل چلنا محال۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے مرکزی تجارتی مرکز صدر بازار دہلی چوک میں ناجائز تجاوزات نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ فٹ پاتھوں پر دکانداروں اور ریڑھی بانوں کی جانب سے غیرقانونی قبضوں کے باعث پیدل چلنے والوں کے لیے راستہ تک میسر نہیں رہا۔

(جاری ہے)

بازار میں روزانہ سینکڑوں شہری خریداری کے لیے آتے ہیں، مگر دکانوں کے سامنے لگے تھڑے ، سڑکوں پر کھڑی ریڑھیاں، اور دکانداروں کا سامان راستوں میں پھیلائے رکھنا ایک عام معمول بن چکا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ کی خاموشی اور عدم دلچسپی سے ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے حوصلے بلند ہو چکے ہیں ہمیں روزانہ ان تنگ راستوں سے گزرنا پڑتا ہے ، خواتین، بزرگ شہریوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں نے اس مسئلے کے فوری حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ، ٹی ایم اے ، اور ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :