او آئی سی ‘نے شمیم شال کو سرٹیفکیٹ آف اچیومنٹ بھیج دیا

بدھ 9 جولائی 2025 22:46

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے خواتین کی کامیابیوں کیلئے او آئی سی ایوارڈ کے دوسرے ایڈیشن کا سرٹیفکیٹ کشمیری حریت رہنما شمیم شال کو بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سرٹیفکیٹ جدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے سپرد کیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایوارڈ کا اعلان 6 سے 8 جولائی 2021 کومصر کے دارلحکومت قاہرہ میں منعقدہ خواتین سے متعلق 8ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس کے دوران کیا گیاتھا۔ شمیم شال کو یہ ایوارڈ ایشیائی گروپ کے حصے کے طور پر ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔