ڈسکہ، خطرناک اشتہاری ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بدھ 9 جولائی 2025 22:49

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) خطرناک اشتہاری ملزم انضمام مبینہ پولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بمبانوالہ پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ کلمہ چوک غالبک کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ملزمان کھیتوں میں گھس کر کافی دیر فائرنگ کرتے رہے پولیس نے جواب میں اکا دکا ہوائی فائر کئے فائرنگ رکنے پر ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پایا گیا جس کی شناخت انضمام سکنہ اسلام نگر ڈسکہ کے نام سے ہوئی ریسکیو کو اطلاع کی گئی ریسکیو کے پہنچنے تک ملزم جاں بحق ہو گیا دیگر دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جاں بحق ملزم اقدام قتل، ڈکیتی، رابری، موٹر سائیکل چوری اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھا بمبانوالہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا-