حب کے علاقے میں حادثے کے نتیجے میں 2 سگے بھائی ہلاک ہوگئے

بدھ 9 جولائی 2025 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) حب کے علاقے میں حادثے کے نتیجے میں 2 سگے بھائی ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ روز حب کے علاقے میں تیز رفتار ٹینکر نے 2 بھائیوں کو کچل کر ہلاک کردیا اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جن کی شناخت سلال اور حسنین کے ناموں سے کی گئیں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے ٹینکر تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :