ضلعی انتظامیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک

بدھ 9 جولائی 2025 23:02

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بلدیہ اٹک میں سیلابی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیف افیسر بلدیہ اٹک سردار افتاب احمد خان اور تمام متعلقہ برانچز کے سربراہان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی جی اٹک انیل سعید نے ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں تحصیل اٹک میں سروے کروا کر خطرناک عمارات کو خالی کروایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔واپڈا کے افسران سے رابطہ کر کے جہاں بھی کوئی خطرناک کھمبے یا لائٹیں موجود ہیں ان کا بھی مناسب ازالہ کیا جائے۔انیل سعید نے بول دیا ٹک کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل بھر میں انفراسٹرکچر کی بحالی اس کی بہتری اور مرمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاکراپنے اہداف حاصل کریں۔اس کے علاوہ نالوں کی صفائی اور ان پرکورنگ کے لیے بھی مناسب انتظامات کیے جائیں۔\378