ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کے 105ویں بورڈ کا اجلاس

عوامی مفاد میں بڑا فیصلہ بورڈ اراکین کے متفقہ فیصلے نے 11ٹیکنیکل اداروں کے سابقہ فیصلے کو واپس لیتے ہوئے تمام 11 اداروں کی بحالی کی منظوری دیدی

بدھ 9 جولائی 2025 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں واقع 11 ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی بندش کا سابقہ فیصلہ واپس لیتے ہوئے ان 11 اداروں کی ریگولر حیثیت بحال کر دی گئی ہیورکرز ویلفیئر بورڈ سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کے 105ویں بورڈ اجلاس میںکیاگیا اور بعد ازاں مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر نافذ العمل ہوا اعلامیہ کے مطابق 11بحال ہونے والے ٹیکنیکل اداروں میں گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ پشاور، گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ ڈیرہ اسماعیل خان، گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ ٹانک،گورنمنٹ مونو ٹیک انسٹیٹیوٹ امان گڑھ، گورنمنٹ مونو ٹیک انسٹیٹیوٹ اکوڑہ خٹک، گورنمنٹ مونو ٹیک انسٹیٹیوٹ مردان، گورنمنٹ مونو ٹیک انسٹیٹیوٹ چارسدہ، گورنمنٹ مونو ٹیک انسٹیٹیوٹ گدون آمازئی، گورنمنٹ مونو ٹیک انسٹیٹیوٹ سوات، گورنمنٹ مونو ٹیک انسٹیٹیوٹ حطار اور گورنمنٹ مونو ٹیک انسٹیٹیوٹ بنوں شامل ہیں

متعلقہ عنوان :