ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

بدھ 9 جولائی 2025 19:45

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)بنوں روڈ پشہ پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنوں روڈ پشہ پل کے قریب نامعلوم ملزمان نے وزیرستان کے رہائشی بارہ خان وزیر نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔