سوات، بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوان کو آر پی او ملاکنڈ کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا

بدھ 9 جولائی 2025 19:45

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)سوات پولیس کے فرض شناس جوان نے ایک بار پھر جان کی بازی لگاکر انسانیت کی اعلی مثال قائم کر دی۔ سیاحتی علاقے مانکیال خوڑ ندی میں ڈوبنے والی 6 سالہ بچی ثمرین کو بہادری سے بچانے والے پولیس اہلکار گوہر زمان کو ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن شیر اکبر نے توصیفی سند اور نقد انعام سے نوازا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مانکیال چوکی میں تعینات پولیس کانسٹیبل گوہر زمان نے فرض شناسی اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوڑ ندی میں گرنے والی کمسن بچی کی زندگی بچا لی۔آر پی او ملاکنڈ شیر اکبر نے گوہر زمان کو ریجنل پولیس آفس سیدو شریف طلب کیا، جہاں انہیں ان کی بہادری پر تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ "ایسے فرض شناس اور باہمت جوان خیبرپختونخوا پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :