بورے والا، اغوا کاروں کی کار نہر میں گرنے سے 2 مغوی بازیاب

بدھ 9 جولائی 2025 20:55

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)بورے والا میں اغوا کاروں کی کار نہر میں گرنے سے 2مغوی بازیاب ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے ہتھکڑیوں میں جکڑے 2 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں سوار 2اغوا کار نہر سے نکل کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ ملزمان کی کار پر سبز نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کو بہاولنگر اور ملتان سے اغوا کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :