بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بدھ 9 جولائی 2025 21:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بدھ کی دوپہر 1بجکر 15منٹ پر بارکھان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.7ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

زلزلے کی زمین میں گہرائی 30کلو میٹر جبکہ اسکا مرکز بارکھان سے 26کلومیٹر شمال میں تھا ۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :