رینج فارسٹ آفیسر لوئر مہمند محمد زیب خان کی زیر صدارت مون سون شجر کاری پلانٹیشن ایونٹس کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

بدھ 9 جولائی 2025 21:20

ضلع مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)رینج فارسٹ آفیسر لوئر مہمند، جناب محمد زیب خان کی زیر صدارت مون سون شجر کاری مہم اور پلانٹیشن ایونٹس کے سلسلے میں اجلاس میں مون سون کے دوران عوام شجر کاری مہم میں شریک کریں گے۔ اجلاس میں متعلقہ سٹاف اور دیگر فیلڈ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مون سون سیزن کے دوران منعقد ہونے والے شجر کاری ایونٹس، افتتاحی تقریبات اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد زیب خان نے تمام عملے کو ہدایت جاری کی کہ وہ تمام ایونٹس کی بھرپور تیاری کو یقینی بنائیں، دی گئی ذمہ داریوں کو وقت پر مکمل کریں، اور شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں۔رینج آفیسر نے اس بات پر زور دیا کہ شجر کاری نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثبت ورثہ بھی ہے۔ اجلاس کے اختتام پر پلانٹیشن کیلنڈر اور ایونٹس کی ٹائم لائن کا بھی جائزہ لیا گیا اور تمام شرکائ نے اس مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔