پیر کو فیصلہ کروں گا، استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے،گورنر کے پی

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 21:48

پیر کو فیصلہ کروں گا، استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں گورنر کا کہنا تھاکہ علی امین کا استعفیٰ موصول ہوگیا ہے اورپیر کو دفتر کھلنے پراس پر فیصلہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔گورنر کے پی کا کہنا تھاکہ استعفیٰ ملنے کی رسید بھی دے چکاہوں، استعفیٰ علی امین کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے۔