طالبان سے بات چیت کے حامی ہیں، یہ پنجاب نہیں، یہاں عوام کی بات سے ہی معاملات حل ہوں گے،جنید اکبر

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 22:28

طالبان سے بات چیت کے حامی ہیں، یہ پنجاب نہیں، یہاں عوام کی بات سے ہی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم طالبان سے بات چیت کے حامی ہیں، بات چیت کے ذریعے ہی حل نکل سکتا ہے، یہ کوئی پنجاب نہیں، یہاں عوام کی بات سے ہی معاملات بڑھیں گے۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی پر پارٹی نے اعتماد کیا، پارٹی اسے کامیاب بنائے گی، سابقہ فاٹا سے چیف منسٹر کو لانے کا مقصد قبائلی عوام کی محرومیوں کو دور کرنا ہے، سی ایم کے انتخاب کے لئے روڑے اٹکائے جا رہے ہیں، ایسے اقدامات سے فاٹا کی عوام کو غلط میسج جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوفی محمد کی تحریک میں کس کا ہاتھ ہے، سب کو پتا ہے، نصیر اللہ بابر نے خود کہا تھا کہ ہم نے دہشتگردوں کو ٹریننگ دی، 22 بڑے آپریشنز کا کیا اثر ہوا چودہ ہزار چھوٹے بڑے آپریشنز میں دہشتگردی بڑھ گئی یا کم ہوئی، ایسے واقعات سے اداروں اور عوام کے مابین فاصلے بڑھتے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے پھر طالبان سے مزاکرات کا اعلان کردیا، جنید اکبر نے کہا کہ ہم طالبان سے بات چیت کے حامی ہیں، بات چیت کے ذریعے ہی حل نکل سکتا ہے، میں چاہتا ہوں کہ میں پرو اسٹیبلشمنٹ بنوں، اسٹیبلشمنٹ اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنا چاہتے ہیں، یہ کوئی پنجاب نہیں ، یہاں عوام کی بات سے ہی معاملات بڑھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیف ہاؤس کے مکینوں کو کے پی میں نہیں بٹھایا جا سکتا، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، ہم مفاہمت چاہتے ہیں۔ اگر پی ٹی آئی کو توڑا تو تب بھی پی ٹی آئی کا ووٹ کم نہیں ہوسکتا، جبر و ظلم سے بھٹو کا نام ختم نہیں ہوسکا۔ہماری پارلیمانی میٹنگ ہوئی، 92 ممبران سہیل آفریدی کو ووٹ دیں گے، ہماری پارٹی تمام کارکنان سہیل آفریدی کے ساتھ کھڑے ہیں،ہ سہیل آفریدی کو وزیراعلی منتخب کروائیں گے۔اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ جو بھی پالیسی بنائی جائے مشاورت سے بنائی جائے، امن کے لئے تمام ساتھیوں سے بات چیت کرینگے۔