
وزیر اعلی بدلنے سے دہشتگردی کے خلاف آپریشن نہیں رکے گا،دہشتگر داور دہشتگردی جہاں کہیں بھی ہوگی اسکے خلاف آپریشن ہوگا،طلال چوہدری
ہفتہ 11 اکتوبر 2025 23:05

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بات ڈپلومیسی کی ہو یا پاک بھارت جنگ کی، معاشی استحکام کی ہو یا روپیہ کی مضبوطی کی، وزیراعظم محمدشہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں سے پاکستان دنیا بھر میں اپنی پہچان بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو الٹا کان پکڑنے کی عادت ہے کہ حکومت صرف وہ کرتی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے، کبھی سیدھا بھی دیکھیں کہ حکومت جو کر رہی ہے اسٹیبلشمنٹ اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے ممالک پاکستان سے شراکت داری کر رہے ہیں اور سب سے بڑھ کر پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کے قابل سمجھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایوں سے معاملات ہوں یا عالمی مسائل، غزہ و فلسطین کی آزادی وخود مختاری کا معاملہ ہو یا عالم اسلام کا تحفظ ، پاکستان اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دنیا کے 57۔ اسلامی ممالک میں سے جن 8 ممالک سے فلسطین کی آزادی اور خود مختاری کے معاہدے پر مشاورت اور گفت و شنید کی گئی ان میں 7 عرب ممالک کے ساتھ پاکستان بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں قیام امن اور آزاد فلسطینی ریاست کے لیے پاکستان نے کلمہ گو بھائی ہونے کا حق ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس وقت فلسطین کا نام لیا اور اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی جب دنیا میں کوئی اسرائیل کا نام لے کر مذمت نہیں کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کی آزادی اور وہاں قیام امن میں حکومت پاکستان ، پاکستانی عوام اور قومی اداروں کی کاوشیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی سر زمین پر سجدہ شکر ادا کیا جا رہا ہے، جشن منایا جا رہا ہے کہ دہائیوں بعد انہیں آزاد وطن کی امید مل رہی ہے۔ جن کے ہزاروں لوگ شہید ہوئے وہ تو خوشی منا رہے ہیں لیکن یہاں پر کچھ لوگ سنت رسول کا نعرہ لگا کر کیلوں والے ڈنڈوں سے اور کیمیکل سے ڈیوٹی پر موجود محافظوں کو زخمی کر رہے ہیں۔ انہیں یہ نظر نہیں آتا کہ فلسطین اور غزہ کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ یہاں یہ لوگ خود کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ میں انہیں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اور ادارے ایک پیج پر ہیں۔ کسی بنیاد پرستی اور کسی ایجنڈے پر بلیک میل نہیں ہوں گے۔ جو لوگ بلوچستان میں بیٹھے ہیں یا لاہور میں، ان سے کسی کے ایجنڈے پر حکومت بلیک میل نہیں ہوگی۔ وہ بندوق پکڑ کر یا نعرہ لگا کر آئیں، ہم بلیک میل نہیں ہوں گے۔ کوئی سیاست اس ریڈ لائن سے کراس نہیں ہوگی جہاں پاکستان کا مفاد اور استحکام متاثر ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلوں پر لاہور سے گوادر اور کراچی سے خیبر تک عمل درآمد کریں گے اور عملدرآمد ہوتا ہوا بھی نظر آئے گا۔انہوں نے کے پی کی صورتحال پر کہا کہ کے پی کے لوگوں کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ کیبنٹ میں وزیراعظم نے پاکستان کے تحفظ کو ریڈ لائن قرار دیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے پشاور میں جا کر پریس کانفرنس کر کے لوگوں کو مخاطب کر کے یہ بتایا ہے کہ پاکستان کا تحفظ ہماری ریڈ لائن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور دہشتگردی کہیں بھی ہو، اس کے خلاف آپریشن کریں گے۔ جتنے مرضی وزیراعلی بدل لیں، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں رکے گی۔بلکہ میں کہتا ہوں کہ وزیراعلی نہیں، سوچ بدلیں، سوچ نہیں بدلنی تو پاکستان بدل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور آپریشن ریاست کا فیصلہ ہے اور یہ ہر صورت میں ہوگا۔دنیا میں کس ملک میں کرنل، بریگیڈیئر ،جنرل شہید ہو رہے ہیں۔ آج سے چار پانچ سال پہلے ریڈ کارپٹ بچھا کر جو لوگ لائے گئے ان کی سرکوبی کے لیے شہزادوں جیسے افسران نے قربانی پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی افسر ریاست کا ملازم ہے، کسی پارٹی کا نہیں، اسے وہی کرنا ہوگا جو ریاست کہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم بدلنے سے پالیسی نہیں بدلے گی، پاکستان کی زمین پر دہشت گرد اور دہشت گردی کہیں بھی ہوئی آپریشن ضرورہوگا۔انہوں نے کہا کہ منفی پالیسی سے آپ کا یا آپ کی پارٹی کا فائدہ نہیں ہوگا۔آپ اپنا اور پاکستان کا بہت نقصان کر چکے ہیں۔ مگر اب پاکستان ان کرائسزے نکل چکا ہے۔ انہوں نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے پی کا استعفیٰ گورنر تک نہیں پہنچا ہے، سمجھ نہیں آتا کہ وہ گورنر کے پی تک کیوں نہیں پہنچ رہا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال 12 بلین ڈالر کی منشیات پکڑی ہے، ہمارا ہمسایہ ملک دنیا کی 40 فیصد منشیات کی پیداوار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر منشیات کی سمگلنگ اور روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ پاکستان بھر میں نارکوٹکس ری ہیبلیٹیشن سینٹرز بنائے جائیں گے اور فیصل آباد میں بھی ری ہیبلیٹیشن سینٹر قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ عوام کو ہر روز کوئی نہ کوئی سہولت فراہم کی جائے، خواہ وہ بجلی کی صورت میں ہو یا انفراسٹرکچر کی صورت میں ہو، روزگار کی صورت میں ہو یا کسی بھی شعبے میں، ہم سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مقامی معاملات پر کہا کہ ہمارے آپس میں سیاسی اختلافات بہت ہیں لیکن ترقیاتی منصوبوں پر اختلافات نہیں ہیں اور جو اس کی راہ میں روڑے اٹکائے گا وہ علاقہ سے زیادتی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جڑانوالا کو موٹروے دیا جس کی بنیاد پر جڑانوالا سے 40 منٹ میں لاہور جانا ممکن ہوا۔ اتنی جلدی تو جہاز پر بھی لاہور نہیں پہنچا جا سکتا۔اس میں بھی بورڈنگ اور ایگزٹ کے لیے ٹائم لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پہ میں یقین دہانی کراتا ہوں کہ رئیل اسٹیٹ کے معاملات ہوں یا جڑانوالہ کو ضلع بنانے کے معاملات ہوں یا کالج یونیورسٹی کے معاملات ہوں، ان پر کام نہیں رکے گا۔ میرا ووٹوں کا گلہ اپنی جگہ لیکن میں جڑانوالہ کی غیور عوام سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کام دیکھیں، نعرے نہیں۔ ہمیں کام کی بنیاد پر پرکھا جائے اور کام کی بنیاد پر ووٹ دئیے جائیں۔وزیر مملکت داخلہ طلال بدر چوہدری نے کہا کہ حکومت کا فوکس ڈویلپمنٹ ہے۔ ہم پرفارمنس کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں۔ مقامی سطح پر سوا سال میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد روڈ کی تعمیرو مرمت، سیوریج، سینیٹیشن، موٹروے، اواگت میں ووکیشنل ٹریننگ کالج کا قیام، گرلز کالج کا قیام، پارک، سڑکیں، دیہات میں سکول و کالج، گلیوں اور محلوں کی تعمیر و مرمت اور لاہور روڈ کی تعمیر و مرمت ایسے منصوبے ہیں جو ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اربوں روپے کے فنڈز جڑانوالہ کے لیے فراہم کیے ہیں، ان سے مزید ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ گرین بسیں فیصل آباد سے جڑانوالہ تک چلائی جائیں گی۔ یہاں سے روزانہ ہزاروں بچیاں تعلیم کے حصول کے لیے ویگنوں پر فیصل آباد جاتی ہیں۔ انڈسٹریل زون ہونے کی وجہ سے مزدور روزگار کے لیے سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موازنہ کاموں سے کیا جائے۔ہم گالی کا جواب کام سے دیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، چھ افراد گرفتار ، تین کلو سے زائد چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
لاء اینڈ آرڈر کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی
-
پاکستان میں ہرسال 2 لاکھ 56 ہزار افراد فضائی آلودگی کے باعث جاں بحق ہوتے ہیں‘ نمائندہ ڈبلیو ایچ او
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سنٹر پردہشتگردحملے کی مذمت،3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی ستائش
-
گورنرخیبرپختونخوا نے فرنٹئیر انسٹیٹیوٹ آف آپتھامالوجی میں آنکھوں کئے علاج کی جدید ترین پرو سمائل لیزر ٹیکنالوجی کا افتتاح کردیا
-
پیر کو فیصلہ کروں گا، استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے،گورنر کے پی
-
خواتین کو عمرہ کے بہانے سعودی عرب میں جبری بھیک منگوانے والا نیٹ ورک بے نقاب، مرکزی ملزم گرفتار
-
لگتا ہے حکومت میں رہتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھا ہوا ہوں، وفاقی وزیر تعلیم
-
تحریک لبیک کے لبیک اقصی مارچ میں پنجاب حکومت طاقت کا استعمال نہ کرے، بلال سلیم قادری
-
کراچی: 14 سالہ بچے کی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی
-
ساہیوال ، مختلف مقامات سے 8 طا لبات کا اغوا ء، اما م مسجد ،بہنوئی ، سمیت 18 ملزموں کیخلاف مقدمات درج ،6 گرفتار
-
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان سے پاکستان میں نئے تعینات آسٹریا کے سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.