وزیرِاعظم کی پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان کے والد نذیر خان سواتی کی وفات پر تعزیت کیلئے آبائی گھر اسلام پورہ آمد

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 22:51

وزیرِاعظم کی پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان کے والد نذیر خان سواتی کی وفات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اپنے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان کے والد نذیر خان سواتی کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کے آبائی گھر اسلام پورہ گئے ، اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا- ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ سلمان شہباز اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی تھے۔

(جاری ہے)

وزیرِاعظم نے نذیر خان سواتی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ نذیر خان سواتی کی پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ اور مخلص ساتھیوں میں سے تھے، جو ہر مشکل گھڑی میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ نذیر خان سواتی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پٴْر نہیں ہو سکتا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔