چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے وفد کا ٹیچنگ اسپتال تربت کا دورہ ،طبی سہولیات کا جائزہ

بدھ 9 جولائی 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) بچوں کی صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے نمائندہ محمد کامران کی قیادت میں ٹیچنگ ہسپتال تربت کا دورہ کیا۔ وفد نے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن اور ہسپتال انتظامیہ کے درمیان بچوں کے لیے ایمرجنسی طبی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ڈاکٹر بلیدی نے کہا کہ ہسپتال میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے لیے علیحدہ ایمرجنسی یونٹ قائم کیا جائے گا، جہاں 24 گھنٹے مفت علاج، ادویات اور لیبارٹری سہولیات دستیاب ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری ہیلتھ مجیب احمد قمبرانی اور اسپیشل سیکرٹری شیہک بلوچ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے یہ منصوبہ ممکن ہوا چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے محمد کامران نے کہا کہ تنظیم تربت کے بچوں کو عالمی معیار کی ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو نہ صرف صحت کے شعبے میں بہتری لائے گا بلکہ تربت کو طبی ترقی کے نقشے پر اجاگر کرے گا ۔

اجلاس میں اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز، ضلعی افسران اور عملے نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :