
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، کمرشل پلاٹوں کے اوپن آکشن سمیت کئی منصوبوں پر تبادلہ خیال
بدھ 9 جولائی 2025 22:10
(جاری ہے)
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ کمرشل پلاٹس کی آنے والی نیلامی میں حصہ لینے والے سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف کیٹیگریز کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی میں سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جس میں سرمایہ کاروں کو تقریباً 46 کمرشل پلاٹس اور بلیو ایریا میں پارکنگ پلازہ کی دکانیں نیلامی کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں کو نیلامی سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنے کیلئے متعلقہ معلومات سی ڈی اے کی تمام ونگز سے لینے کے علاوہ مستقبل کے منصوبے کے حوالوں سے معلوماتی (انفارمیشن) کائونٹرز اور بوتھ قائم کیے جائیں ۔ ان منصوبوں میں شامل گندھارا ہیریٹیج اینڈ سٹیزن سینٹر، ہوٹل پلاٹس ،تھیم پارکس، میلوڈی فوڈ سٹریٹ ،لیک ویو پارکس اور سید پور ویلیج میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف منصوبے شامل ہوں گے۔ اسی طرح ڈی ایم اے کے تحت سید پور ویلج کے ریسٹورٹس، مختلف دکانیں، میلوڈی فوڈ کیوسکس، ڈیجیٹل پارکنگ و سکرینز اور ڈپلومیٹک انکلیو میں فوڈ کورٹس شامل ہوں گے۔ ان تمام اقدامات کا مقصد اسلام آباد شہر کو دنیا بھر میں ایک میزبانی، سپورٹس اور سیاحتی شہر کے طور پر متعارف کروانا ہے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات کی روشنی میں 25 فٹ بال اور 25 کرکٹ گرائونڈز کیلئے سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ نے جگہ مختص کردی ہے جن پر بتدریج کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ اسی طرح فٹسال کے تین گرائونڈز اور ایک انڈور کرکٹ گرائونڈ کیلئے بھی جگہ مختص کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں 5 کرکٹ اکیڈمیز کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر میں کھیلوں کیلئے سپورٹس کمپلیکس کیلئے جگہوں کا تعین ہورہا ہے۔ ان کمپلیکسز میں سوئمنگ پولز، جم، انڈور گیمز اور کافی شاپ کی سہولیات میسر ہوں گی جو نہ صرف کھیلوں بلکہ فیملیز کیلئے تفریحی مراکز کے طور پر بھی ہوں گے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کا عزم ہے کہ اسلام آباد کو ایک جدید اور خوبصورت شہر بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اور منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ شہریوں کو بہترین سیاحتی اور تفریحی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔مزید قومی خبریں
-
تھانہ عمرزئی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
-
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا دورہ آذر بائیجان، دونوں ملکوں کے درمیان قانونی اور عدالتی تعاون کی وسعت کیلئے یادداشت پر دستخط کیے
-
انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ کے وسیع البنیاد اتفاق رائے پر منحصر ہے، طارق فضل
-
ٹیکس کنسلٹنٹس اور اکاؤنٹنٹس قومی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی اقدامات میں فعال کردار ادا کریں، بلال اظہر کیانی
-
بلوچستان کے بارے میں اکثر حقائق کے برعکس بیانیہ جان بوجھ کر عالمی اور قومی سطح پر پھیلایا گیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ کے وسیع البنیاد اتفاق رائے پر منحصر ہے، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کا پاور سیکٹر میں انتہائی ضروری اصلاحات کےلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اظہار تشکر
-
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، وفاقی وزیر جام کمال خان
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
-
محکمہ صحت و آبادی میں کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض بشمول ڈینگی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا آٹھواں اجلاس
-
کھاریاں، 16جواریے رنگے ہاتھوں گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.