جنوبی کوریا کی عدالت نےسابق صدر یون سک یول کے نئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

جمعرات 10 جولائی 2025 10:50

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) جنوبی کوریا کی عدالت نےسابق صدر یون سک یول کے نئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو کوریا کی ایک عدالت نے سابق صدر یون سک یول کےنئے وارنٹ گرفتاری کی منظوری دی اور انھیں حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے سابق صدر یون سک یول کو مارچ میں حراست سے رہا کیا گیا تھا جب سیئول سنٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے اس کی جنوری کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا تھا، اور اسے حراست میں رکھے بغیر بغاوت کا مقدمہ چلانے کی اجازت دی تھی۔

اپریل میں یون کو ملک کی آئینی عدالت کی طرف سے ان کے مواخذے کو برقرار رکھنے کے بعد باضابطہ طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ جنوبی کوریا کے خصوصی وکیل استغاثہ نےیون کے لئے اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری فرائض میں رکاوٹ سمیت دیگر الزامات کے تحت گرفتاری کے نئے وارنٹ طلب کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :