غزہ جانے والا امدادی بحری جہاز دوبارہ روانہ ہو گا

اسرائیلی افواج نے سابقہ بحری جہاز قبضے میں لے لیا تھا،رپورٹ

جمعرات 10 جولائی 2025 11:25

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے کہا ہے کہ وہ شدید غذائی قلت کا شکار فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے دوبارہ غزہ کی طرف روانہ ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گروپ کا یہ بیان بین الاقوامی پانیوں میں اس کے ایک جہاز پر اسرائیلی افواج کے قبضے کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا ہے۔گروپ نے تصدیق کی ہے کہ اس کا 'ہنڈالا' نامی اگلا بحری جہاز 13 جولائی کو اطالوی بندرگاہ سیراکوسا سے روانہ ہوگا جو غزہ کی محصور پٹی پر اسرائیل کی ناکہ بندی توڑنے کی ایک نئی کوشش کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :