ایئرعربیہ کو پاکستان میں مزید پروازوں کی اجازت دیدی گئی

ایئر لائن 17 جولائی سے سیالکوٹ فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی

جمعرات 10 جولائی 2025 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایئرعربیہ کو پاکستان میں اپنی پروازوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایئرعربیہ کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7 پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز 17 جولائی 2025 سے کیا جائے گا۔علاوہ ازیں، ایئرعربیہ کو ملتان اور فیصل آباد کے لیے بھی ہفتہ وار 5، 5 پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ یہ اجازت حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد دی گئی ہے ۔