امریکی شہر لاس اینجلس کے قریب سرنگ میں پھنسے 31 مزدوروں کو بچا لیا گیا

جمعرات 10 جولائی 2025 12:00

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) امریکی شہر لاس اینجلس کے قریب زیر تعمیر سرنگ بیٹھ جانے سے اس میں پھنس جانے والے 31 مزدوروں کو بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

شنہوا کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ یہ حادثہ لاس اینجلس کے علاقے ولمنگٹن میں نارتھ فیگیرو سٹریٹ کے 1700 بلاک کے قریب سرنگ کی تعمیر کے دوران پیش آیا۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق یہ تمام لوگ سرنگ کی تعمیر میں مصروف تھے اور ان کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور ان میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی لاپتہ ہے۔ حکام کے مطابق سرنگ کا قطر 18 فٹ ہے جو گندے پانی کے نکاس کے لئے تعمیر کی جارہی ہے۔