ڈونلڈ ٹرمپ لائبیریا کے صدر کی انگریزی پر حیران

اتنی اچھی انگریزی کہاں سے سیکھی،امریکی صدر کا لائبیرین ہم منصب سے سوال

جمعرات 10 جولائی 2025 12:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لائبیریا کے صدر جوزف بوکائی کی بہترین انگریزی پر حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے دوران ملاقات سوال کیا کہ اتنی اچھی انگریزی کہاں سے سیکھی جس پر لائبیرین صدر نے مسکرا کر جواب دیا کہ انگریزی بولنا لائبیریا سے سیکھی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ بہت دلچسپ ہے، یہاں میز پر بیٹھے کچھ لوگ اچھی انگریزی نہیں بول سکتے۔

متعلقہ عنوان :